انڈونشیا میں بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا میں بس پہاڑ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے سربراہ کے مطابق بس کو اتوار کی دوپہر 2 بجے کے قریب حادثہ پیش آیا، انہوں نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا۔

زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گھبراہٹ کا شکار ہو گیا اور رفتار کم کرنے کے لیے مسلسل گیئر شفٹ کرتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں