وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس اور اومی کرون ویرینٹ کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10390 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 863 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 615153 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ابتک 37320287 یعنی68.71 فیصد ویکسی نیشن کی گئی ہیں، جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7665014 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں ابتک 549421 کیسز ہوچکے ہیں، جبکہ آج عالمی وبا کے مزید 582 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ابتک 500454 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 14 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7905 ہوگئی ہے۔ اسوقت 41062 زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 40614 مریض گھروں اور 45 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 403 مریض زیر علاج ہیں اور کورونا متاثرہ 360 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کوویڈ-19 کے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور صوبہ بھر کے 863 کورونا کیسز میں 476 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔
ان کے مطابق ان میں کراچی جنوبی میں 178، کراچی شرقی میں 101، کورنگی میں 99، کراچی غربی میں 60، کراچی وسطی میں 29 اور ملیر میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 140، دادو اور سجاول میں 24-24، ٹھٹہ اور سانگھڑ میں 22-22، ٹنڈو محمد خان میں 21، بدین میں 20، مٹیاری میں 17، نواب شاہ میں 16، میرپور خاص اور نوشہرو فیروز میں 15-15، جام شورو میں 11، تھرپار کر میں 10، ٹنڈو الہیار میں 9، لاڑکانہ اور عمر کوٹ میں 7-7، خیرپور میں 2 اور سکھر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اومی کرون کے مزید 48 نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور 48 ٹیسٹ میں سے 41 کیسز اومی کرون کے سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ 41 اومی کرون کیسز شہر کراچی سے ظاہر ہوئے ہیں اور ابتک اومی کرون کے سندھ بھر میں 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.