سعودی عرب میں پہلا روزہ2اپریل بروزہفتہ کوہوگا،ماہرفلکیات

ماہر فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا، جب کہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے۔

قصیم یونیورسٹی کے شعبے فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ فلکیاتی مطالعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جب کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوگا۔

ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ شعبان کی 29 تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9 بج کر 24 منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی، جب کہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی ولادت ہوگی، جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے اگر فضا آبریا غبار آلود ہوگی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔

فلکیات کے مطالعے سے یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر2 مئی کو ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں