قابلِ اعتراض حالت کی وجہ سے ماڈل ویٹیکن سٹی سے بے دخل

روم کا دورہ کرنے والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو قابلِ اعتراض لباس کی وجہ سے ویٹیکن سٹی سے باہر نکال دیا گیا۔

جوجو وئیراواس نامی انفلوئنسر کا دعویٰ ہے کہ وہاں کے عملے نے انہیں ‘بہت زیادہ قابل اعتراض حالت’ میں ہونے کی وجہ سے وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔

جوجو جنوری میں ویٹیکن میں اپنے دن کا لطف اٹھا رہی تھیں۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے لباس کا انتخاب ایک مسئلہ ثابت ہوگا۔

برزایل سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام ماڈل نے الزام لگایا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ مناسب لباس نہیں پہنی ہوئیں اس لیے آپ کو مقدس مقام سے جانا ہوگا۔

جوجو کہتی ہیں کہ وہ اس شخص کی جانب سے نکالے جانے پر “بے عزتی” محسوس کر رہی ہیں، حالانکہ وہ صرف تصویریں لینے کے لیے مقدس شہر گئی تھیں۔

خیال رہے کہ ویٹیکن سٹی عیسائیت کا ایک مقدس شہر سمجھا جاتا ہے۔

جوجو نے بتایا کہ “وہاں کام کرنے والا ایک شریف آدمی میرے قریب آیا اور کہا کہ یہ جگہ عبادت کے لیے ہے اور میں نے مناسب لباس نہیں پہنا ہوا، اس نے مجھے وہاں سے جانے کے لیے کہا اور ویٹیکن سے باہر نکال دیا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں