امریکا نے پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کو سفارتی ذمے داریوں کی اجازت دے دی

امریکا نے پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کو سفارتی ذمے داریوں کی اجازت دے دی۔

امریکا کیلئے پاکستان کے نئے سفیر سردار مسعود خان کا اگریما جاری کردیا گیا، انہیں گزشتہ برس نومبر میں امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر کے سابق صدر مسعود خان کو امریکی سفیر نامزد کرنے پر بھارت نے پروپیگنڈا بھی کیا تھا تاہم پاکستان نے مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر بھارتی پروپیگنڈا یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، بھارتی میڈیا جعلی خبروں کا استعمال کرکے توہین آمیز دعوے اور بے بنیاد الزامات لگاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسعود خان ایک انتہائی ماہر سفارت کار ہیں، ان کا کثیرالجہتی اور دو طرفہ سفارت کاری میں 40 سال کا تجربہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں