شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کا مہنگا ترین بولنگ اسپیل کرادیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دسواں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد نے کوئٹہ کو آوٹ کلاس کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 229 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 186 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور احسن علی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی اننگز نہ کھیل سکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پارل اسٹرلنگ ، کولن منرو اور اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب دھلائی کی لیکن سب سے زیادہ مہنگے بولر شاہد آفریدی ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سب سے مہنگا ترین اوور کرواتے ہوئے اپنے 4 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے۔ شاہد آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 8 چھکے اور ایک چوکا کھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں