ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی سیون ٹو، ایف الیون ٹو، چک شہزاد اور این آئی ایچ کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5421 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 2 افراد انتقال کرگئے۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 92 ہزار 233 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 824 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے تاہم شہر میں 9 اور 10 محرم کو ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔