شام: امریکی فوج کے آپریشن میں داعش کا سربراہ مارا گیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی شام میں امریکی فوج کے حملے کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابو ابراھیم الہاشمی ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خصوصی آپریشن میں امریکی کمانڈوز نے حصہ لیا جو بحفاظت واپس پہنچ آئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ابوابراھیم کا خاندان بھی مارا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں