حکومت پنجاب نے بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے سے پنجاب بی ایم پی ایکٹ کی عمل داری ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بارڈر پولیس کو پنجاب پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے قبائل میں لا اینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ڈی پی اوز قبائلی علاقوں میں کمانڈ کے ذمہ دار ہوں گے، فیصلے سے پنجاب بی ایم پی ایکٹ کی عمل داری ختم ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق سنہ 1904 میں راجن پور اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے ایکٹ لایا گیا تھا، فیصلے سے بی ایم پی کے زیر انتظام تھانے اور چیک پوسٹ باضابطہ پنجاب پولیس کا حصہ بن جائیں گی۔
پنجاب پولیس ایکٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔