متحدہ عرب امارات نے 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر آبادی والے علاقوں سے خلیجی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
MOD announces interception and destruction, away from populated areas, of three hostile drones that penetrated UAE airspace at dawn today, 2/2/2022. MOD confirms it is ready to deal with any threats and is taking all necessary measures to protect the state and its territory. pic.twitter.com/xXvbsQByP6
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) February 2, 2022
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سےکشیدگی کےدوران تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔
دوسری جاجب حوثی باغیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا نے گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔