پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے200 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے،فخر زمان 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کی اننگز کا آغاز شاندار رہا اورپنر فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 94 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔
تاہم عبداللہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
قلندرز کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران غلام 30 رنز بناسکے۔
اختتامی اوورز میں محمد حفیظ اور راشد خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ ڈیو فیکٹر کے باعث بولنگ کا فیصلہ کیا، سیکنڈ بولنگ میں ڈیو فیکٹر زیادہ ہورہا ہے۔