کانگو میں مقامی ملیشیا کا بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ، 60 افراد ہلاک

کانگو میں مقامی ملیشیا کے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

کانگو کے صوبے اتوری کے ساوو کیمپ پر ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق مقامی ملیشیا کے مسلح حملہ آوروں نے رات کو حملہ کیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی کانگو میں سرگرم ملیشیا کا مقامی افراد سے زمین اور وسائل پر تنازع ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملیشیا کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شہری ہلاک اور ہزاروں گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں