شیخ زید گرینڈ مسجد کے مرکزی نماز ہال میں دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے تیار کردہ قالین بچھا دیا ہے، جو شاندار خوبصورتی اور ڈیزائن کے ساتھ ایک منفرد شاہکار ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قالین کو دنیا کے سب سے ہنر مند فنکاروں اور بنکروں کے ایک گروپ نے ہاتھ سے باندھا ہے۔
اون اور سوتی قالین کو تقریباً 1,200 کاریگروں نے ہاتھ سے تیار کیا جو 5,400 مربع میٹر ہے۔
قالین میں 40 ناٹس فی 6.5 سینٹی میٹر پر ہیںجبکہ پورے قالین کے لیے 2.5 بلین ناٹس ہیں جس کا وزن 35 ٹن ہے۔
اس کے بہت بڑے سائز کے باوجود قالین کو ایک ہی ٹکڑے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔
جس نے اسے 2017 میں دنیا کے سب سے بڑے قالین کے طور پر گنیز بک آف ریکارڈز کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
علاوہ ازیں اس قالین کی گِرہ لگانے میں تقریباً 12 مہینے لگے۔
قالین کی بُنائی 5,000 مربع میٹر کے تعمیر شدہ رقبے پر تین بڑی ورکشاپس میں ہوئی۔
قالین کا اعلیٰ معیار کا مواد، رنگ، اور تخلیقی ڈیزائن شیخ زید گرینڈ مسجد کو خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
شیخ زید گرینڈ مسجد سینٹر اس کی احتیاط سے نگرانی کرتا ہے۔