کوک اسٹوڈیوسیزن14میں’نیڑے نیڑے وس’بھی چھاگیا

کوک اسٹوڈیوسیزن 14 کےشاندارآغازکےبعد گزشتہ روزریلیز کیاجانے والا پانچواں گانا ‘نیڑے نیڑے وس ‘ بھی شائقین کی امیدوں پر پورااترا-

رواں سیزن کا پریمیئر14جنوری کو نصیبو لعل اورعابدہ پروین کےگانے تُوجُھوم سے ہوا جس نے ریلیز ہوتے ہی فوری مقبولیت حاصل کی۔

روحیل حیات کےکوک اسٹوڈیوچھوڑنے کے بعد زلفی نے باگ دوڑ سنبھالی توپریمیئرسے قبل ہی شائقین موسیقی کو ان سے کافی زیادہ توقعات وابستہ تھیں، تُوجھوم کی شاندارکامیابی کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نصیبو لعل کو موقع دینے پرزلفی اورعابدہ پروین کے اس آئیڈیا کو بے حد سراہا.

تُوجھوم کے بعد قدیم وجدید بلوچی موسیقی کا امتزاج لیے ‘کنایاری’ ریلیز کیا گیا جسے کیفی خلیل اوروہاب بگٹی کے علاوہ پاکستان کی پہلی حجابی ریپر ایوا بی نے گایا ہے جو کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی اور صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں۔کنایاری میں ایوابی کے مغربی اندازمیں ریپنگ کے اسٹائل کو بہت پسند کیاگیا۔

کوک اسٹوڈیوکے ایسوسی ایٹ پروڈیوسرعبداللہ صدیقی کے مطابق، زلفی چاہتے تھے کہ کنا یاری ایک بی-پاپ (بلوچی پاپ) ٹریک ہو جو کے پاپ (کورین پاپ ) گانوں کی طرح مقبولیت حاصل کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں