پاکستان سپر لیگ سیزن 7: آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ کراچی میں جاری ہے جہاں ایونٹ کے نویں میچ میں آج لاہور قلندرز پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے ۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے ۔ لاہور اور پشاور دونوں ٹیمیں دو دو میچ کھیل چکی ہیں ، دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک فتح آئی ہے ۔

پشاور زلمی نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور کو 9 وکٹوں سے ہر ا دیا تھا۔

لاہور قلندرز کو ایونٹ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز سے 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ ایونٹ کے چھٹے میچ میں قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 7 میں کراچی کنگز اب تک واحد ٹیم ہے جس کے حصے میں فتح نہیں آئی ۔ کراچی کنگز پہلے میچ میں ملتان سلطانز ، دوسرے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسرے میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کھا چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں