ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ آٹھ آٹھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔
Statistics 2 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 61,190
Positive Cases: 6047
Positivity %: 9.88%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1559— NFRCC (@NFRCCofficial) February 2, 2022
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔