ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے او ر آج بھی سونا 300 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 950 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہو کر 107124 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالربڑھ کر1809 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں