کورونا وائرس کا پھیلاؤ، راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث راولپنڈی میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک یونیورسٹی دو اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

گورنمنٹ وقار النساء یونیورسٹی کی آٹھ طالبات میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ گورنمنٹ لیاقت گرلز سیکنڈری اسکول مغل آباد میں چار بچیوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کلر سیداں میں بھی چار طالبات میں کورونا مثبت آیا ہے۔

محکمہ صحت نے تینوں تعلیمی اداروں کو آٹھ یوم کیلئے بند کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 80 سے زائد تعلیمی اداروں کو بند کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، سندھ میں 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، بلوچستان میں 34 ہزار 417، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں