جنرل سیکرٹری پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن قیصر زمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بھی بخار سے بچاؤ کی ادویات مارکیٹ میں کم پڑ گئی ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر زمان نے کہا کہ بخار کی دوا جہاں مل رہی ہے وہاں قیمتوں میں 20سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بخار میں استعمال ہونے والی 10 گولیوں کی قیمت 17 سے30 روپےہوگئی ہے جب کہ جسم کا درد دورکرنے کی گولی کی قیمت 17 سے بڑھ کر 40 روپےہو گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں شہریوں کا شکوہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز پردوائیں مہنگی مل رہی ہیں جبکہ بعض ادویات تو میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں ہیں۔