پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد انتقال کر گئے اور 7048 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61077 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7048 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.54 فیصد رہی۔
Statistics 31 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 61,077
Positive Cases: 7048
Positivity %: 11.53%
Deaths :21
Patients on Critical Care: 1423— NFRCC (@NFRCCofficial) January 31, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29269 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2987 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 725 ہو گئی ہے۔