شمالی کوریا کا 4 سال میں طاقتور ترین میزائل کا تجربہ، جاپان کا شدید احتجاج

جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ماتسُونو ہیروکازُو نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کی صبح مشرق کی سِمت ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے، پیانگ یانگ کی جانب سے رواں سال اب تک یہ ساتویں بار میزائل داغا گیا ہے۔

جناب ماتسُونو نے کہا کہ میزائل اگر ایک عمومی بیلسٹک خطِ پرواز پر تھا تو ایک اندازے کے مطابق اس نے تقریباً 30 منٹ تک زیادہ سے زیادہ تقریباً 2000 کلومیٹر بلندی پر لگ بھگ 800 کلومیٹر تک پرواز کی تھی۔ یہ بھی باور کیا جاتا ہے کہ یہ بحیرۂ جاپان پر جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا ہے۔

جناب ماتسُونو نے یہ بھی بتایا کہ حکومتِ جاپان نے معلومات جمع کرنے کے لیے ایک ہنگامی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

شمالی کوریا صرف اِسی مہینے میں متعدد بار میزائل داغ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں