پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹ سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی۔

169رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال سٹرلنگ 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز78 اور رحمان اللہ گرباز27 سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنائے،ردرفورڈ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین کٹنگ 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں