ایکسپو سینٹر میں ہڑتال ساتویں روز بھی جاری، ویکسینیشن کا عمل متاثر

تنخواہ نہ ملنے پر شہر کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر میں ہڑتال آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عملے کی ہڑتال کی وجہ سے سات روز سے ویکسینیشن کا عمل رکا ہوا ہے جس کے باعث ویکسین کے لیے آنے والے شہری مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ 9ماہ میں ہم آٹھویں بار احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں تنخواہوں کے چیک اور کانٹریکٹ لیٹر فراہم کئے جائیں۔

واضح رہے کہ 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیٹا آپریٹر، ویکسی نیٹرز سمیت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈھائی سو ملازمین کے عملے نے ہڑتال کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں