ہیکرز نے ریکارڈ 98 ارب روپے سے زائد مالیت کی کریپٹو کرنسی چوری کر لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بلاک چین سائٹ پولی نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ ہیکرز نے سسٹم میں موجود ایک کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایتھر کے ہزاروں ڈیجیٹل ٹوکن چرا لیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیکرز کے نام خط جاری کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ چوری شدہ ایتھیریم واپس کر دیں۔
خط میں ہیکرز سے کہا گیا ہے کہ جس مالیت کی کریپٹروکرنسی چوری کی گئی ہے ایسی چوری تاریخ میں کبھی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک کے قانون ساز ادارے اسے معاشی جرم قرار دے کر آپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
We are aware of the https://t.co/IgGJ0598Q0 exploit that occurred today. While no one controls BSC (or ETH), we are coordinating with all our security partners to proactively help. There are no guarantees. We will do as much as we can. Stay #SAFU. 🙏 https://t.co/TG0dKPapQT
— CZ 🔶 BNB (@cz_binance) August 10, 2021