گذشتہ روز 900 روپے فی تولہ کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 600 روپے اضافے سے 92 ہزار 850 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے
Load/Hide Comments