پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کر گئے اور 7963 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 70389 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7963 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی۔
Statistics 29 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 70,389
Positive Cases: 7963
Positivity %: 11.31%
Deaths :27
Patients on Critical Care: 1375— NFRCC (@NFRCCofficial) January 29, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29219 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2062 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہو گئی ہے۔