پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد انتقال کر گئے اور 8183 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68624 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 8183 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔
Statistics 28 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 68,624
Positive Cases: 8183
Positivity %: 11.92%
Deaths :30
Patients on Critical Care: 1353— NFRCC (@NFRCCofficial) January 28, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29192 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 657 ہو گئی ہے۔