سندھ میں کورونا کے 2469 نئے کیسز رپورٹ، 20 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں18951نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 2469 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔ یوں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7785 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 485 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 476958 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 7520399 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 533724 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت48981 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 48505 گھروں میں، 36 آئسولیشن سینٹرز میں اور 440 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے391 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 26 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے2469 نئے کیسز میں سے 1652 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 527، ضلع جنوبی 513، ضلع وسطی307، کورنگی 123، ملیر 100 اور ضلع غربی سے 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 413، شہید بے نظیر آباد 39، بدین اور ٹھٹھہ 27 ۔27، سکھر 25، لاڑکانہ 23، نوشہروفیروز اور تھرپارکر 22-22، سجاول 21، کشمور 19، خیرپور اور مٹیاری 18-18، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان 16-16، شکارپور 12، جیکب آباد اور عمرکوٹ 11-11، ٹنڈو الہیار 6، جامشورو 7، قمبر اور میرپورخاص 3-3، سانگھڑ 2 اور دادو سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 186446افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 33972457 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں