ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت میں بہتری آگئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مہاتیر محمد کی بیٹی مرینا مہاتیر کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہناتھا کہ طبیعت بہتر ہونے پر مہاتیر محمد کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
مہاتیر محمد کو گذشتہ ہفتے اسپتال کے امراضِ قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، 8 جنوری کو مہاتیر محمد نے الیکٹو میڈیکل پروسیجر کروایا تھا۔
خیال رہے کہ 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔