نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی ایس اوپیز میں 15 فروری تک توسیع کردی، کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زیادہ شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 12سال تک کے بچے ایک دن چھوڑ کر ایک دن اسکول جائیں گے، انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی، جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طالبعلموں کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع این سی او سی کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس 3 دن 50 فیصد حاضری میں آئیں گے۔