کرونا کیسز: راولپنڈی کے مزید 12 تعلیمی ادارے سیل

کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی کے مزید 12 تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے، تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران 49 تعلیمی ادارے سیل کئے جاچکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی کے 12 تعلیمی اداروں میں 99 طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد یہ تمام تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں 9 اسکولز، 2 کالجز اور ایک یونیورسٹی بھی شامل ہے، زرعی یونیورسٹی میں 11 طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز کے باعث راولپنڈی میں 22 دسمبر سے 27 جنوری تک 49 سے زائد تعلیمی ادارے سیل کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر زیادہ کیسز والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ طلبہ کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں