بھارت سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون نے ماسک نہ پہننے پر چالان ہونے پر سرکاری اہلکاروں کی پٹائی کردی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دہلی کے پیراگڑھی میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جہاں سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے خاتون کا چالان کردیا۔
خاتون چالان کا سنتے ہی آپے سے باہر ہوگئیں اور اہلکاروں پر ناصرف لاتیں اور گھونسے برسائے بلکہ بری طرح ان کے بال بھی نوچ ڈالے۔
بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔