پاکستانیوں کا جمائما سے پاکستان آنے کا مطالبہ، جمائما نے کیا جواب دیا؟

جمائما گولڈ سمتھ 2004 میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہیں، لیکن وہ آج تک پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکل سکیں۔

ایک بار پھر کسی نے جمائما سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ کر دیا، جس پر جمائما بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر جمائما نے آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی، جس پر ایک پاکستانی صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں۔

جس پر ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا ہوگا، کہ ان کی گیم پوسٹ پر ایسا بھی کمنٹ آسکتا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ جمائما نے خود شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ آباد لکھا اور دل بھی بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی عوام کتنے سادہ ہیں اور وہ آج تک جمائما سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں