امریکا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 39 افراد لاپتہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس سے 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

حکام کو منگل کی صبح اس وقت الرٹ کیا گیا جب ماہی گیروں نے ایک شخص کو فورٹ پیئرس شہر سے 45 میل دور کشتی کے اوپر ایک شخص کو بیٹھے دیکھا۔

زندہ بچ جانے والے نے بتایا کہ گروپ نے ہفتہ کی رات بیمنی، بہاماس سے روانہ کیا تھا لیکن وہ بدقسمتی سے خراب موسم کا شکار ہو گئے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی۔

زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق، جس کی شناخت نہیں ہوسکی، مسافروں میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی۔

ایجنسی کی جانب سے ٹویٹر پر اطلاع دی گئی ہے کہ تلاش کی قیادت میامی کوسٹ گارڈ سیکٹر نے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے کی تھی۔

جزیرہ بیمنی بہاماس کا سب سے مغربی ضلع ہے، جو میامی سے صرف 80 میل دور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں