یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ UAE نے ناکام بنا دیا

متحدہ عرب امارات نے یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت ِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کےمطابق یمنی حوثی باغیوں نے دو بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

وزارت ِ دفاع نے بتایا کہ ناکارہ بنائے گئے بیلسٹک میزائل کی باقیات ابوظہبی کے قریبی علاقوں میں گریں جبکہ میزائل حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ تمام حملوں سے نمٹنے کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں