پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کر گئے اور 7195 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57401 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7195 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی۔
Statistics 24 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 57,401
Positive Cases: 7195
Positivity %: 12.53%
Deaths :8
Patients on Critical Care: 1,113— NFRCC (@NFRCCofficial) January 24, 2022
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29105 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 833 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 78 ہو گئی ہے۔