پاکستان میں‌کورونا وائرس سے 20 افراد ہلاک، 7،586 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق اور 7،586 موذی وبا میں مبتلا ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 70ہزار 263 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 67 ہزار 605 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 68 ہزار 245 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں تاحال 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں