سندھ میں کورونا سے مزید 8 مریض جاں بحق، 3359 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16269نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 3359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7738 ہوچکی ہے۔ آج مزید 228 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، یوں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 474355 ہوچکی ہے۔ اب تک7451367 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں 521689 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 39596 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 39146 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 420 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 367 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 3359 نئے کیسز میں سے 2652 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 920، ضلع جنوبی 807، ضلع وسطی 395، ملیر 279، کورنگی 178 اور ضلع غربی سے 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 264، سانگھڑ 26، سجاول اور ٹنڈو محمد خان25-25، بدین 22، سکھر 17، میرپورخاص اور ٹھٹھہ 16-16، تھرپارکر 15، دادو، شہید بےنظیر آباد، شکار پور اور مٹیاری 13-13، گھوٹکی، خیرپور اور جامشورو 12-12، ٹنڈو الہیار اور عمرکوٹ 10-10، لاڑکانہ 9، جیکب آباد 6 اور کشمور سے 3 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں209061 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، یوں اب تک33115461 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں