ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
Statistics 22 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 58,902
Positive Cases: 6540
Positivity %: 11.10%
Deaths :12
Patients on Critical Care: 1,055— NFRCC (@NFRCCofficial) January 22, 2022
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔