عروہ حسین نے کیٹی پیری کو مات دیدی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا اسٹائل کاپی کرکے اُنہی کو مات دے دی۔

سوشل میڈیا پرعروہ حسین اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس تصویر میں عروہ حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے اسٹائل کو کاپی کیا ہوا ہے۔

اس تصویر میں عروہ حسین اور کیٹی پیری دونوں ایک جیسا سنہری رنگ کا لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔

مداحوں کو اداکارہ کا کیٹی پیری کے اسٹائل کو کاپی کرنابہت پسند آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا عروہ حسین کے اس اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ کیٹی پیری سے بھی زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں