یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان پویلین میں شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا استقبال متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے کیا جبکہ اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی میت کی وطن واپسی اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو پاکستانی شہریوں کے علاج کے لیے ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر خارجہ نے ابوظہبی میں ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے یکجہتی کے اظہار کو سراہا، انہوں نے دبئی ایکسپو 2020 میں ملک کی صلاحیت کو موثر طریقے سے پیش کرنے پر پاکستان ایکسپو ٹیم کی بھی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں