بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ، نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

ممبئی ڈاک یارڈ میں موجود بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث بھارتی نیوی کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوزی کے اہلکار بحری جہاز آئی این ایس رانویر پر سوار تھے۔ دھماکہ بحری جہاز کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں