افغانستان میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جو بعد میں 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ بچوں، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین اس وقت ہلاک ہوئے جب مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادیس میں ان کے رہائشی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔