پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی 5ا سٹاف ممبرز کی کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 5 گراؤنڈ اسٹاف کے افراد بھی کورونا مثبت آ گئےہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی ۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام پازیٹو کیسز والے افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، پی سی بی ملازمین اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ٹیسٹنگ ہوئی تھی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کوویڈ پروٹوکولز پرسختی سے عمل کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے وابسطہ تمام افراد کو بوسٹرز ویکسین لگا دی گئی ہے۔