شمالی کوریا کا رواں ماہ چوتھی بار میزائل تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ کے دوران چوتھی بار میزائل تجربہ کیا گیا۔

جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

کورین حکام کے مطابق میزائل پیانگ یانگ ائیر پورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کیے گئے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فائر کیے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں