ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات افراد جاں بحق، 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 884 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 32 ہزار 487 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کی گئی۔
صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 2 ہزار 500 کیسز ، پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392، خیبرپختونخواایک لاکھ 82 ہزار 311 جبکہ بلوچستان میں 33 ہزار 705 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 376،گلگت بلتستان میں 10ہزار 445 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 758 ہوگئی۔
Statistics 17 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,809
Positive Cases: 4340
Positivity %: 8.71%
Deaths :7
Patients on Critical Care: 781— NFRCC (@NFRCCofficial) January 17, 2022