پی سی بی نے بگ بیش میں شریک قومی کرکٹرز کو وطن واپس بلالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک قومی کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے اور کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ پی ایس ایل کیلئے تیار ہو سکیں۔ 

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا میں موجود قومی کھلاڑی جلد ہی وطن واپس لوٹ آئیں گے۔ لیگ سپنر شاداب خان وطن واپس آ چکے ہیں جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور محمد حسنین بھی جلد ہی لوٹ آئیں گے۔ 

فخر زمان کا رواں سیزن کیلئے برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ ہوا تھا مگر کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل اور سفری مشکلات کی وجہ سے وہ صرف ایک ہی میچ کھیل سکے۔ 

برسبین ہیٹ نے بھی اس حوالے سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پی سی بی نے فخر زمان سمیت بی بی ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کو واپس بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
ہمیں افسوس ہے کہ فخر زمان ہمارے ساتھ مزید کھیل نہیں پائیں گے اور فخر زمان بھی برسبین ہیٹ کیلئے مزید میچز نہ کھیلنے کا موقع نہ ملنے پر افسردہ ہیں، مگر انہوں نے برسبین ہیٹ کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں