پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی جانب سے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 13 اگست تک تمام پی آئی اے ملازمین ویکسینیشن کرالیں، کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اسٹاف کیڈر ملازمین پر یومیہ 300 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ آفیسر کیڈر ملازمین پر یومیہ 500 روپے جرمانہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 13اگست کے بعد 10 یوم کے اندر ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ سی ای او پی آئی اے کی ہدایت پر تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ملازمین کی فہرست تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔