نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کورونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمرکی حد کم کرکے 18 سال کردی گئی ہے۔
ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمرکے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں،
اس متعلق این سی او سی کاکہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے۔
این سی او سی نے مزید کہاکہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بوسٹرویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔