ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے نیا کنٹری ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر یانگ ای اے ڈی بی کے پاکستان میں آپریشنز کی نگرانی کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یانگ ای نئی ملکی شراکت داری حکمت عملی 2021 تا 2025 پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں گے